ہائیکورٹ نے عمران خان کی ریلی روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی

 ہائیکورٹ نے عمران خان کی ریلی روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ریلی روکنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی،بشیر احمد چوہان کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا،درخواست میں مﺅقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان بیماری کا بہانہ بنا کر عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،عمران خان کہتے ہیں کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے اور معذور ہوں عدالتوں میں پیش نہیں ہوسکتا یوں،عمران خان شہر میں ریلی نکال رہے ہیں جس سے امن وامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -