جج صاحبان کی کردار کشی وکلاءبرادری برداشت نہیں کرےگی، ہائیکورٹ بار
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج صاحبان اور انکی فیملی کو بدنام کرنے کے علاوہ انکی کردار کشی کا گھناﺅنا کھیل جاری ہے جسکی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پرزورمذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے تمام معزز جج صاحبان اور انکا خاندان انتہائی قابل احترام اور اعلیٰ کردار کے حامل ہیں۔ معزز جج صاحب انتہائی قابل، ایماندار اور حق و انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،موجودہ حالات کے تناظر میں اعلیٰ عدلیہ کے معزز جج صاحبان اور انکی فیملی کی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر انکے خلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو وکلاءبرادری کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور اس سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ مصطفی نقوی ایڈووکیٹ اور مرتضیٰ نقوی ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائف ممبرز ہیں۔وہ انتہائی
شفاف کردار کے مالک اور پروفیشنل وکیل ہیں۔ ان کے خلاف الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کی جا رہی ہے جس کی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے معزز ممبران کے علاوہ وکلاءبرادری شدید مذمت کرتی ہے۔
جج صاحبان