علی بلال پر تشد د میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا جائے،صدر ہائیکورٹ بار

 علی بلال پر تشد د میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا جائے،صدر ہائیکورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی پر پولیس کی جانب سے پرامن کارکنان پر بہیمانہ تشدد،شیلنگ اور لاٹھی چارج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چودھری اشتیاق احمد خان نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ بار تحریک انصاف کی پرامن ریلی پر پولیس کے وحشیانہ تشدد،لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،بے لگام پولیس اہلکاروں نے نہتے نوجوان علی بلال کو ڈنڈے مار مار کر شہید کر دیا قابلِ مذمت ہے،اس واقعے نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمی کا انعقاد قانون کے مطابق کوئی روک نہیں سکتا،مطالبہ کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کارکنان پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
صدر ہائیکورٹ بار

مزید :

صفحہ آخر -