پی ٹی آئی رہنما ﺅں محمودالرشید، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور 

 پی ٹی آئی رہنما ﺅں محمودالرشید، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نامہ نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے وقت پولیس پر تشدد اقدام قتل،قتل اور جلاﺅ گھیراو¿کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کا معاملہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب،میاں محمودالرشید،اعجاز چودھری اور حماد اظہر کی عبوری ضمانت منظور کر لی عدالت نے دونوں رہنماو¿ں کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کی ہے عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ملزمان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا مقدمہ میں دہشت گردی ، قتل ،اقدام قتل ، لڑائی جھگڑا ، کار سرکار میں مداخلت سمیت بارہ دفعات شامل ہیں۔
 ضمانت منظور 

مزید :

صفحہ آخر -