بہاولپور، پی ٹی آئی کے تین درجن صوبائی امیدوار میدان میں

بہاولپور، پی ٹی آئی کے تین درجن صوبائی امیدوار میدان میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ( محمد یاسین انصاری سے)پنجاب میں الیکشن شیڈول کااعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی نے بہاولپورمیں اپنے امیدوارمیدان میں اتارنے کافیصلہ کرلیا۔ ضلع بھرسے ایم پی اے کے تین درجن سے امیدوارمیدان میں آگئے۔10 امیدواروں کوٹکٹ ملنے کی قوی توقع‘تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے30 اپریل کومنعقد کرانے کاشیڈول جاری کردیاہے بتایاگیاہے کہ بہاولپور سٹی حلقہ پی پی 254 سمیع اللہ چوہدری، عدیل اسلم، ملک زاہدمحمودچنڑ، ذوالقرنین عباس، راناعبدالوسع خاں، ملک مظہرامین چنڑ، جواد خاں لودھی امیدواروں میں شامل تھے جن میں سے سمیع اللہ چوہدری کاٹکٹ کنفرم ہونے کی توقع ہے اسی طرح حلقہ 253 سے ملک محمداصغرجوئیہ،چوہدری عالمگیرگجر، سمیراملک، قیوم اعظم ملک، عبدالمجید(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
 چنڑ، ملک محمداجمل حنیف ارائیں کے نام شامل تھے جن میں ملک محمداصغرجوئیہ کوٹکٹ ملنے کی توقع کی جارہی ہے اسی طرح یزمان کے حلقہ 247 سے سابق ایم پی اے ق لیگ احسان الحق ، احسن حفیظ چوہدری، بشارت رندھاوا اور حلقہ پی پی248 سابق ایم پی اے ڈاکٹرمحمدافضل ، افتخار چیمہ اورحاکم علی رندھاوا کے نام شامل تھے ان میں سے ڈاکٹرمحمدافضل اورچوہدری احسان الحق کوٹکٹ دیاجارہاہے چیمہ اوررندھاوا گروپ مکمل طورپرآﺅٹ ہوچکے ہیں حلقہ پی پی249 احمدپورشرقیہ سے سابق ایم پی اے افتخارالحسن گیلانی حلقہ پی پی250 سابق ایم پی اے گزین عباسی حلقہ پی پی251 ملک جہانزیب وارن ، صاحبزادہ شاہ زین عباسی، سرداراحمدیار واران امیدوارتھے۔ جن میں ملک جہانزیب وارن کوٹکٹ دیاجارہاہے۔ حلقہ پی پی252 ملک احمدعثمان چنڑ،ملک غلام مجتبیٰ، رانااحمدبخش امیدوار تھے ان میں سابق ٹکٹ ہولڈر ملک احمدعثمان چنڑ کوٹکٹ ملنے کی توقع ہے۔حلقہ پی پی245 حاصل پور سے محمدنواز عباسی تحسین نواز گردیزی اورخدایارچنڑ امیدوار ہیں جن میں محمدنوازخان عباسی کوٹکٹ ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔ حلقہ پی پی246 سے چوہدری خلیل احمد باجوہ ، علی زین بخاری ، چوہدری احمدنواز، کامران خالد، ملک محمدنعیم ایڈووکیٹ امیدوار ہیں لیکن اس حلقہ میں چوہدری خلیل احمدباجوہ کوٹکٹ ملنے کی توقع کی جارہی ہے باقی تمام امیدوار آﺅٹ ہوتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سختی سے حکم جاری کیاہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد جو سیاسی شخصیت ناراضگی کااظہارکرکے پارٹی کی مخالفت کریگی اسے دوبارہ پارٹی میں شامل نہیں کیاجائیگا اورساتھ دینے والوں کوبلدیاتی الیکشن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا۔