اشرافیہ نے 75سال سے ملکی قیادت اور لیڈر شپ کو یر غمال بنا رکھا ہے، میاں اسلم

 اشرافیہ نے 75سال سے ملکی قیادت اور لیڈر شپ کو یر غمال بنا رکھا ہے، میاں اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان پور(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق ایم این اے میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ظالم اشرافیہ نے گزشتہ 75سال سے ملکی قیادت اور لیڈر شپ کو یر غمال بنا رکھا ہے اور اس ظالم اشرافیہ میں بیوروکریٹ سیاستدان اور بڑے (بقیہ نمبر64صفحہ7پر )

بڑے صنعتی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں جنہوں نے اپنی کرپشن لوٹ مار ظلم وستم وجبر کی طاقت سے ملک میں مہنگائی غربت اور بے روزگاری کے حالات پیدا کر کے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے وہ گزشتہ روز خان پور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فی سبیل اللہ فنڈکا نفرنس سے مقامی میر ج ہال میں خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی مصدقہ اخبارات اور سروے کے مطابق پاکستان کے صرف 18افراد نے صرف دبئی اور ابو ظہبی کے ملکوں میں 4ہزار ارب جمع کر رکھے میں ان 18افراد میں سیاستدانوں ، بیورو کریٹ ،صنعتی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں اور اس ظالم اشرافیہ نے ملک کی معاشرت معیشت ،ثقافت ،مذہبی رحجا ن اور روایات سب کچھ تباہ وبرباد کر دیا ہے اور ان سیاستدانوں کی فہرست میں شریف زرداری خاندان اور عمران خان شامل ہیں جنہوں نے لوگوں کو فاقہ کرنے اور اپنے بچوں کو مارکیٹ میں فروخت کرنے اور خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے مگر لوگ اب بھی اپنے تباہی کے ذمہ دار مجرموں کو پہچاننے میں ہوش کے ناخن نہیں لے رہی انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ اور قیادت تبدیل ہو ئی تو عوام کی حالت اور معیشت مضبوط ہو گی اور موجودہ حالات میں صرف جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کی ایماندار دیانت دار با صلاحیت تعلیم یافتہ قیادت اور ٹیم کو ملک بھر میں تسلیم نہیں کیا جاتا اور ظالم اشرافیہ ہی جماعت اسلامی کے برسراقتدار آنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور ظالم اشرافیہ سچائی کے نام پر الیکشن میں جھوٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان اور کرپشن فری پاکستان کے لئے جماعت اسلامی کی ایماندار اور دیانت دار قیادت کو برسراقتدار لانا ہی وقت کی ضرورت ہے اور ان شاءاللہ سراج الحق وزیراعظم بنیں تو ہی 23کروڑلوگوں کی حالت بدلے گی ۔اس موقع پر ان کی اپیل پر جماعت اسلامی میں امیدواروں کی انتخابی مہم کیلئے فنڈریزنگ بھی کی گئی ۔اس موقع پر امیر ضلع شیخ عمر فاروق ، امیر تحصیل خان پور عبدالرشید اعوان ،امیر سٹی خان پور سید ساجد عباس شاہ ،خواجہ رفیق احمد ،ڈاکٹر رحیم الدین ،عبدالوحید غوری ،ڈاکٹر طارق بلوچ،ٹکٹ ہولڈر حلقہ 258عامر اشتیاق چوہدری ،عبدالرحمان شاکر ،میاں ریحان کریم ،سلیم اعوان،خواجہ وقاص رفیق ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کا آغاز قاری طارق محمود کی تلاوت کلام پاک اور اختر مجید سہجوی کی نعت رسول مقبول سے ہوا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رئیس عاشق امین نے ادا کئے جبکہ جابر مسعودنے درس قرآن پیش کیا ۔تصویر ہمراہ ہے