مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے کے الزام میں دکاندار کےخلاف مقدمہ درج

مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے کے الزام میں دکاندار کےخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(وقائع نگار)پولیس نے مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے کے الزام میں ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ شاہ شمس کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میں نے درخواست دی تھی کہ دوران چیکنگ ایک دکان کو چیک کیا جہاں پر (بقیہ نمبر63صفحہ7پر )
دکاندار جہانگیر مہنگے داموں آٹا فروخت کر رہا تھا جس کو رنگے ہاتھوں پکڑا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ملتان(وقائع نگار)پولیس نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے معلوم ہواکہ پولیس تھانہ بوہڑگیٹ کو عامر نے درخواست دی کہ ملزم ظہور نے دو لاکھ 51 ہزار روپے ادھار لیے اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا پولیس تھانہ سٹی جلالپور کو ارشد نے درخواست دی کہ بلال نے بینک سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے کا قرضہ لیا اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کو اشرف نے درخواست دی کہ وسیم نے بینک س54 ہزار کا قرضہ لیا اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی