ملتان پولیس کو تیل کی کمی کا سامنا، پٹرولنگ سمیت دیگر امور نمٹانے میں مشکلات
ملتان(وقائع نگار )ملتان پولیس کو تیل کی کمی کا سامنا، تیل کی کمی سے پولیس کو پٹرولنگ سمیت دیگر امور نمٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، رقم زیادہ واجب الادا (بقیہ نمبر59صفحہ7پر )
ہونے پر پمپ انتظامیہ نے سپلائی کم کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت ملتان پولیس پٹرول پمپ کی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، تیل کی سپلائی کم ہونے سے 15 پر کالز پر پہنچنا تک مشکل ہو گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز آتے ہی تیل کی سپلائی معمول پر آ جائے گی