شجرکاری سے شہر کو سر سبز و شاداب بنا رہے ہیں ،آصف رﺅف

شجرکاری سے شہر کو سر سبز و شاداب بنا رہے ہیں ،آصف رﺅف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان( سپیشل رپورٹر )ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رﺅف خان کے احکامات پر وہاڑی چوک گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے ۔گرین(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
 بیلٹ پر درجن سے زائد مقامی سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں جن میں پلکن اور ٹرمینیلیا قابل ذکر ہیں ۔شہری کی درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے وہاڑی چوک سے ملحقہ گرین بیلٹس پر شجرکاری کروا دی ہے ۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ شہر میں جن جگہوں پر شجرکاری کی ضرورت ہے درخت لگا رہے ہیں بھرپور شجرکاری سے شہر کو سر سبز و شاداب بنا رہے ہیں ۔شہر ی پی ایچ اے کو جگہوں کی نشاندہی کریں ہماری ٹیم جگہ کے معائنے کے بعد شجرکاری کو یقینی بنائے گی۔ڈی جی پی ایچ اے نے شہر کو سر سبز کرنے کے لیئے ہارٹیکلچر برانچ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان سے ملاقات کے موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ جشن بہاراں کے لیئے تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہے ۔پارکوںمیں جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے ۔پارکوں میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ۔