کارفور پاکستان کابریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کےلئے پنک ربن سے اشتراک
ملتان(پ ر)ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے ملک میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے سرگرم فلاحی ادارے،(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
پنک ربن پاکستان،کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ کارفور لاہور میں خصوصی طور پر بریسٹ کینسر کے لئے مختص پہلے ہسپتال کی تکمیل کے لئے پنک ربن کو عطیات کی وصولی میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے کارفور ہیڈ آفس لاہور میں ایک باضابطہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کارفور پاکستان کے ڈسٹرکٹ منیجر ماجد برزگر اورپنک ربن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو عمر آفتاب نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت کارفور، پنک ربن کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور اپنے اسٹورز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی پھیلا کے لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔اس ہسپتال کی تعمیر کے لئے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں ملک بھر میں موجود کارفور کے اسٹورز میں عطیات باکس رکھے جائیں گے۔ کارفور نے پورے سال کے دوران اپنی خواتین ملازمین کو الٹرا سانڈز اور کنسلٹیشن کی بلامعاوضہ سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ماجد الفطیم میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر، عمر لودھی نے اس معاہدے کے حوالے سے بتایاکہ، پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک عورت بریسٹ کینسر کا شکار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہر سال متعدد جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ ہم پنک ربن کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں جس کی بدولت بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی بڑھے گی اور فلاحی ادارے کو ملک میں بریسٹ کینسر کا پہلاہسپتال قائم کرنے کے لئے فنڈز کے حصول میں مدد ملے گی۔اس موقع پرپنک ربن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو عمر آفتاب نے اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ، ہمیں کارفور کے ساتھ اشتراک پرخوشی ہے جو لوگوں میں بریسٹ کینسرسے متعلق آگاہی بڑھانے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ خواتین کو زیادہ چیک اپ، علاج سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے گا۔ ہم کارفور کے تعاون سے عوام میں اس بیماری سے متعلق آگاہی پھیلانے اور اس کے خطرات کو کم کرنے میں بہترکردار ادا کرنے کے لئے پرامید ہیں۔