جنوبی پنجاب بھر میں سی ای اوز ہیلتھ کے تبادلے،تعیناتیاں

جنوبی پنجاب بھر میں سی ای اوز ہیلتھ کے تبادلے،تعیناتیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بہاولپور، راجن پور،جام پور (ڈسٹرکٹ بیورو، نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سکینڈری علی جان نے پنجاب بھر سمیت بہاولپور میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ انجم اقبال کو تبدیل کر کے انکی جگہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاولپور فائزہ نعیم کو تعینات کر دیا جنکی تعیناتی پر ڈاکٹر محمد خالد ڈی ایچ او پی ایس، ملک سلمان خالد کھوکھر فنانس سیکرٹری اپیکا، محمد فرحان سینئر کلرک نے فائزہ نعیم کو بہاولپور میں سی ای او ہیلتھ تعیناتی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے تحریک انصاف کے دور میں تعنات متعدد ہیلتھ سنٹروں(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
 کے ایم ایس اور سی ای اوز کو تبدیل کر دیا۔ تبدیل ہونے والے افسران نے اپنی جائے تعناتی پر حاضری دے دی ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے سابق دور میں تعنات سی ی اوز وایم ایس کو تبدیل کر دیا ہے۔ ننکانہ سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر راشد لشاری کو تبدیل کرکے سی ای او ہیلتھ راجن پور لگا دیا جبکہ سنیئر میڈیکل افسر وسابق سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی کو تبدیل کرکے بہاولنگر میں بطور ایم ایس لگا دیا ہے جنہوں نے چارج سمبھال کرکے کام شروع کر دیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر راشد لشاری نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع راجن پور کے لوگوں کو حکومتی ویژن کے مطابق ا ن کی دیلز پر صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملازمین کو انسانی جذبہ کے تحت کام کرنا ہو گا۔ فرائیض سے غافل ملازمین کے لیے بہتر ہے کہ وہ اپنا ضلع سے تبادلہ کرالیں۔