پیپلز پارٹی انتخابات کےلئے تیارہے،نوابزادہ افتخار احمد
شاہجمال (نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی الیکشن کےلئے تیار ہے۔ مختصر وقت کے لئے ملنے والے اقتدار میں عوام کی بہتری کےلئے اقدامات اٹھائے۔ بینظیر انکم سپورٹ کے دفتر کا قیام اور ایک ارب کے لگ بھگ شاہجمال خان گڑھ روہیلانوالی اور ماہڑہ میں بجلی کی اپ گریڈیشن کرائی ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے کشمیر و گلگت بلتستان نوابزادہ افتخار احمد خان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی 275چوہدری عدنان خالد کے ہمراہ بنے والا میں بجلی کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر(بقیہ نمبر67صفحہ7پر )
مظفر گڑھ میں ہونے کے باعث ان کے حلقہ کے غریب رجسٹریشن کی غرض سے نہ صرف دور دراز کا سفر اور کرایہ کی مد میں روزانہ بھاری روپیہ خرچ کرتے تھے اور سارا دن ذلیل س خوار ہونے کے بعد خالی ہاتھ لوٹ آتےتھے عوامی مطالبہ پر خان گڑھ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر پوری طرح سے ایکٹو ہو چکا ہے اور عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو چکا ہے رجسٹریشن کے بعد بلاتفریق غریب خواتین کو رقوم ملنا شروع ہو جائیں گی مختصر اقتدار کے دورانئے میں انہوں نے حلقہ کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے ان کے حلقہ این اے 184کی تمام قانون گوئیوں میں ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے بوسیدہ واپڈا تنصیبات کی جگہ جدید ترین تنصیبات کی تنصیب جاری ہے جس سے پورا علاقہ اپ گریڈ ہورہا ہے اسی بنیاد پر پیپلز پارٹی الیکشن میں جائیگی اس موقع پر چوہدری عدنان خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقہ کا قصبہ بنے والا کے عوام بوسیدہ واپڈا تنصیبات کے باعث ٹرپنگ وولٹیج کی کمی بیشی اور کئی کئی گھنٹے بجلی بندش کے باعث سخت پریشان تھے انکی سفارش پر نوابزادہ افتخار کی کوششوں سے علاقہ میں بوسیدہ واپڈا تنصیبات کی اپ گریڈیشن جاری ہے پیپلز پارٹی الیکشن کےلئیے تیار ہے ایک مرتبہ پھر مظفرگڑھ کو منی لاڑکانہ ثابت کریں گے۔