علی بلال کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملک عامر ڈوگر

علی بلال کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملک عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان( نیوز پورٹر) تحریک انصاف سٹی ملتان کی جانب سے لاہور میں زمان پارک پر تحریک انصاف کے نہتے کارکنان پر ہونے والی ریاستی پولیس گردی کے خلاف ممبرقومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ علی بلال عرف ضل شاہ کے خون راہیگا نہیں جائے گا علی بلال عمران خان کا سچا سپاہی تھا جو حقیقی آزادی کی جدو جہد میں عمران(بقیہ نمبر71صفحہ7پر )
 خان کے ویژن کے ساتھ کھڑا تھا۔ علی بلال شہید ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔لاہور میں نگران حکومت کی جانب سے ہونے والی پولیس گردی کی جتنی مزمت کی جائے اتنی کم ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کروانے کے فیصلے کے بعدامپورٹیڈ حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔چیئرمین عمران خان پر امن اور صاف شفاف الیکشن چاہتا ہے عمران خان نے ہمیشہ اپنے کارکنان کوہمیشہ پرامن رہنے کی ہدایت کی چاہے احتجاجی دھرنا لانگ مارچ،جیل بھروتحریک ہو یا پر کوئی احتجاجی جلسہ ہو۔مگر امپورٹیڈ حکومت اور نگران حکومت مل کر حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن کو ملتوی ہوسکے۔ایسا ہر گز نہیں ہو گا ہم اس امپورٹیڈ حکومت کو الیکشن سے فرار نہیں ہونے دیں گئے۔ہم پر امن ہیں اور پرامن رہیں گئے۔اس موقع پر ندیم قریشی،میاں طارق عبداللہ، چوہدری خالد جاوید وڑائچ،رانا عبدا لجبار،میاں جمیل،اعجاز جنجوعہ، اشرف ناصر خان،را آصف انور،ظہیر اعوان،حاجی سجاد سیال،شیخ طاہر،سید اذعان بخاری،ملک زبیر ڈوگر،چوہدری عبدالواہاب،معازبھٹہ،سلیم اللہ خان،سیف ناصر،ساجد نصیر،راناافضل،شیخ سلیم،حافظ اعجاز،صغرروکھڑی،رضوان وسیر،ملک نسیم کھوکھر،قاسم نیازی،را عادل،آغا سہیل،را بلال ودیگرنے تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ضلے شاہ کے لیے فاتحہ خوانی ود عائے مغفرت بھی کی۔