فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا ملتان، ڈیرہ میں آپریشن، جرمانے عائد
ملتان، ڈیرہ غازیخان( سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر ) شاہ رکن عالم ملتان میں بیکری یونٹ کو سٹوریج ایریا میں گندگی پائے جانے، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 20 ہزا(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
ر، موسیٰ پاک ملتان میں پروسیسنگ ایریا میں ایکسپائرڈ مصالحہ جات کی موجودگی پائے جانے، پروسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر گرائنڈگ یونٹ کو 15 ہزار، مظفرگڑھ روڈ ملتان میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں ناقابلِ سراغ مرچوں کا استعمال کرنے، دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر 10 ہزار جبکہ سمد پلازہ نواں شہر چوک میں دہی بھلے اینڈ کریم چاٹ پوائنٹ کو گلے سڑے پھلوں کی موجودگی پر 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اسی طرح ملتان روڈ اڈا چکرالا وہاڑی میں باسی گوشت کی موجودگی پر میٹ شاپ مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس کے علا¶ہ کہروڑپکا لودھراں میں پاپڑ فیکٹری کو مس برانڈنگ کرنے، آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 13 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا عوام تک معیاری خوراک کا مشن جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلسازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی،فوڈ سیفٹی ٹیم کا کوٹ سلطان میں ڈیری پروڈکشن مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ،300 کلو آئل، 408 کلو ناقابلِ سراغ محلول، 20 پیکٹ گھی اور بھاری مقدار میں مشینری ضبط،جعلسازی کرنے پر مالکان کیخلاف مقدمہ درج،2 افراد موقع پر گرفتار ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر جعلساز مافیا کیخلاف کریک ڈا¶ن جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ سلطان میں ڈیری پروڈکشن مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا۔کیمیکل اور کھلے گھی کی ملاوٹ کر کے ڈیری کریم تیار کی جارہی تھی۔کریم کی تیاری میں سرف کی ملاوٹ بھی کی جا رہی تھی۔قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے 2 شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا کو فوڈ اتھارٹی بے نقاب کرتی رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔