ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے الیکشن کمیشن آفس ہنگامہ آرائی کیس میں سرکار کی اپیل خارج کردی
ملتان( خصو صی پورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان عامر شہباز میر نے الیکشن کمیشن آفس ہنگامہ آرائی کیس میں سرکار کی اپیل خارج کردی۔ پی ٹی آئی اور لیگی رہنماں کی (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
رہائی کے خلاف پراسیکیوشن نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سیشن کورٹ نے علاقہ مجسٹریٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بلال بٹ نے مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کی طرف سے دلائل دیے۔ نگرانی اپیل اس عدالت میں قابل سماعت نہ ہے اور علاقہ مجسٹریٹ کا فیصلہ درست اور قانون کے مطابق ہے۔ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا۔جھگڑے کے دوران متعدد کارکن زخمی ہوئے تھے۔مقدمہ کے اندراج کے بعد سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر اور لیگی رہنما شیخ طارق رشید سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آفس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن دفتر میں توڑ پھوڑ اور ھنگامہ آرائی کے مقدمہ کے اخراج کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ پولیس تھانہ پرانی کوتوالی میں الیکشن کمشنر کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا ۔اس جھگڑے کے بعد کارکنان کی جانب سے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ۔ پی ٹی آئی کے سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ابتدائی طور پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 کا بھی اطلاق کیا گیا تھا ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دفعہ کے اطلاق کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا ۔جس کے بعد مذکورہ مقدمہ کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ۔علاقہ مجسٹریٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ سے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا تھا ۔ اس حکم نامہ کے خلاف تین روز قبل الیکشن کمیشن نے اپیل دائر کردی تھی جس کی سماعت ہوئی ۔ دونوں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پہلے بھی مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد بلال بٹ پیش ھوئے تھے گزشتہ روز بھی دونوں پارٹیوں کی جانب سے محمد بلال بٹ نے ہی اس اپیل کے خلاف پیروی کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ شکیل انجم نے دلائل دئیے جبکہ سید ریاض الحسن گیلانی بھی پیش ہوئے