کمشنر ملتان کا نشتر کا دورہ، زیر تعمیر پناہ گاہ کا معائنہ، ہدایات
ملتان (وقائع نگار)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور زیر تعمیر پناہگاہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ عارضی پناہ گاہ میں سہولیات بہتر کی جائیں۔واش رومز اور ہسپتال کی صفاءپر خصوصی توجہ دی جائے۔ کمشنر عامر خٹک نے زیر تعمیر منصوبہ کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے پناہ گاہ کیلئے 14 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔10 ملین روپے کے فنڈز جلد جاری کردیے جائیں گے۔ اسلئے جلد تکمیل یقینی بناءجائے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر عامر خٹک کو بتایا گیا کہ 1 کنال زیر تعمیر پناہگاہ میں 92 افراد کی رہائش پزیر ہوسکیں گے۔ 97.7 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر منصوبے کو رواں سال جون میں مکمل کرلیا جائے گا۔ وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، ایم ایس(بقیہ نمبر78صفحہ7پر )
ڈاکٹر راو امجد،ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق موجود تھے۔