تاجروں کو ہر ممکن سہولیات ، ریلیف دیا جا ئے گا، نگران وزیراعلیٰ
ڈیرہ غازیخان، بہاولپور(سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ بیورو)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وزیر صنعت پنجاب ایس ایم تنویر،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے سینئر نائب صدر مرزا ظفر اقبال،نائب صدر سرمد سلیم خوجہ کی ملاقات،میٹنگ میں تاجر وں،صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صنعت کی تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کر نے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کردی ہیں اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان کے سینئر نائب (بقیہ نمبر79صفحہ7پر )
صدر مرزا ظفر اقبال،نائب صدر سرمد سلیم خوجہ اور ممبر ایگزیکٹو مرزا محمد اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وزیر صنعت ایس ایم تنویراور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دیگر چیمبر ز کے صدور کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی مرزا محمد ظفر اقبال نے خطاب میں ڈیرہ غازیخان کے تاجروں اور صنعتکاروں کو در پیش مسائل اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہو ئے ترقیاتی فنڈز کے اجراءکا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ڈیرہ غازیخان کی جاری سکیموں کی تکمیل کے لئے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں فنڈز جاری کرنے اور جاری سکیموں کو مکمل کر نے کے لئے ہدایات جاری کیں اور ضلعی انتظامیہ،پولیس کو تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر کمیٹیاں بنانے اور مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معاشی صورتحال کو بہتر بنانا ہے تاجروں کو ہر ممکن سہولیات اور ریلیف دیا جا ئے گا۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس لاہور میں پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری ذوالفقار علی مان اور پنجاب بھر میں قائم چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس میں صنعت کاروں اور تاجروں کو در پیش صنعتی و تجارتی مسائل سے آگاہ کیا گےا اور صوبے میں ایگرو بیس انڈسٹری ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی عمل کو فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں ۔اجلاس میں صدر بہاولپور چیمبر نے کہا کہ زراعت کے اعتبار سے بہاولپور ڈویژن کاشت شدہ رقبے کے لحاظ سے پنجاب کا تیسرا اور کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے ایک بڑا ڈویژن ہے اور 60%انڈسٹری زراعت سے منسلک ہے اور موسمےاتی تبدیلوں نے ہماری زراعت کو بہت زےادہ متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاروبار کرنے کی لاگت بہت زےادہ ہے ، موجودہ انڈسٹری Scatteredہے ۔صدر چیمبر نے کہا کہ بہاولپور انڈسٹرےل اسٹےٹ جوکہ 2006سے زیر تعمیر ہے ، فنڈز کی عدم دستےابی کی وجہ سے تا حال یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا ہے اور اسٹےٹ کی تاخیر کی وجہ سے کاسٹ آف لینڈ میں بھی کافی اضافہ ہو گےا ہے ۔