چولستانی ثقافت کواجاگرکرناہماراقومی فریضہہے،محمدسجادخان

چولستانی ثقافت کواجاگرکرناہماراقومی فریضہہے،محمدسجادخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو) چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈانیمل سائنسز میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں ثقافتی میلے کاانعقاد گھوڑوں کاڈانس روایتی جھومر بھنگڑے اورنیزہ بازی کے پروگرام منعقدہوئے۔ ڈپٹی کمشنربہاولپور وائس چانسلر چولستان وٹرنری یونیورسٹی اورڈی جی لائیوسٹاک نے خصوصی شرکت کی۔ چولستان کی ثقافت کواجاگرکرناہماراقومی فریضہ اس قسم کے پروگرام نوجوان نسل کی سوچ میں جدت لانے کیلئے بڑے اہم ہوتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار وائس چانسلر چولستان وٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدسجادخاں، ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹراعجاز(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )
 محمود گورسی، ڈپٹی کمشنر ظہیرانورجپہ نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹراعجاز محمودگورسی نے کہاکہ چولستان وٹرنری یونیورسٹی لائیوسٹاک کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اس قسم کے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد سے اس خطہ کی شناخت اورمقامی ثقافت کواجاگرکیاجاسکتاہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹرمحمدسجادخاں اوران کی ٹیم کواس کامیا ب پروگرام کے انعقاد پرمبارک بادپیش کرتاہوں۔ وائس چانسلر چولستان وٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدسجاد خاں نے کہاکہ اسلامی دائرکارکے اندررہ کر ثقافتی پروگراموں کاانعقاد کرنے سے طالب علموں کے درمیان مقابلہ بازی کے رحجان میں اضافہ اپنے اندر برداشت اور صبر تحمل پیداکرنے کاموقع ملتاہے اورطالب علموں کے اندر آگے بڑھنے کی جدت پیداہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چولستان وٹرنری یونیورسٹی کی ترقی میں محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کااہم رول ہے ان کے تعاون سے یونیورسٹی میں جدت لائی جارہی ہے اورحکومت پنجاب کی ہدایات پرجشن بہاراں کے پروگرام کے انعقاد پرثقافتی میلہ میں گھڑسواری گھوڑوں کاڈانس گھوڑوں کے ذریعے نیزہ بازی ٹینٹ پیکنگ چولستانی اوربلوچی جھومر کے علاوہ مختلف کمپنیوں اورطلباوطالبات نے اپنی ایجادات اورادویات کے سٹال بھی لگائے ہیں جس سے یہ پروگرام ایک جاندار ایکویٹی ثابت ہواہے اس پروگرام کے انعقاد سے اس علاقہ کی تہذیب وثقافت کوبھی فروغ ملے گا۔آخرمیں ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیرانورجپہ، ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹراعجازمحمودگورسی اوروائس چانسلر ڈاکٹرمحمدسجادخاں نے ثقافتی میلہ میں شریک ہونیوالے افراد، اساتذہ اورطالب علموں میں انعامات اورشیلڈیں بھی تقسیم کیں۔ اس تقریب میں معروف کاروباری شخصیت محمدعثمان خالدگجر، جمشیدگجر اورلالا عثمان رانا نے خصوصی طورپرشرکت کی اورچوہدری محمدعثمان خالدگجرنے ثقافتی میلہ میں شرکت کیلئے اپنے اصطبل سے چارگھوڑے بھی ڈانس کیلئے لائے تھے۔ جنہوںنے اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر ظہیرانورجپہ اوروائس چانسلر چولستان یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدسجادخاں نے انہیں خصوصی شیلڈ بھی دی۔