ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے،مولانا ڈاکٹر محمد سلیم

ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے،مولانا ڈاکٹر محمد سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم نے کہاہے کہ عوام مہنگائی، بیروزگاری سے تنگ آچکے ہیں،ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے بغیر قوم ترقی نہیں کرسکتی،ر مضان شر یف سے قبل سبزی، پھل اوراشیا خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل پٹرول و گیس،بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا چین اور سکون چھین لیا گیا ہے۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے پورا ملک بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔حکومت کو اپنی پالیسیاں تبدیل کر کے عوام کو فوراریلیف دینا ہوگا۔ قیمتوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اداروں کو ایماندار افسران کے ذریعے فعال کرنا ہو گا۔

، ملک کی اشرافیہ ہی مسائل کی جڑ ہے۔ اقتدار کے ایوانوں میں وہی فیصلے ہورہے ہیں جو الیکٹ ایبلز اور وڈیرہ شاہی کے مفاد میں ہیں رمضان سے قبل مہنگائی مافیا کو لگام ڈالی جائے۔