جشن بہاراں 2023 میں شہری بھرپور شرکت کر رہے ہیں، کمشنر لاہور
لاہور(اپنے نمائندہ سے)جشن بہاراں تقریبات 2023 ”چل میلے نوں چلیئے“ کے حوالے سے سفراء کو دعوت کے سلسلے میں مہران مواحد فر قونصلر جنرل لاہور اسلامی جمہوریہ ایران سے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ملاقات کی۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی رندھاوا نے جشن بہاراں کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔ شرکت کی دعوت دی۔ قونصلر جنرل لاہور اسلامی جمہوریہ ایران نے دعوت کو بخوشی قبول کیا اور شرکت بھی کریں گے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ جشن بہاراں 2023 میں شہریوں کی بھرپور شرکت ہورہی ہے۔ میلہ کا سماں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چشم ما روشن دل ما شاد جشن بہاراں 2023 کی تقریبات میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جشن بہاراں لاہور کا سب سے خوبصورت ایونٹ ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جشن بہاراں شہریوں کی بھرپور شرکت سے خوشیوں کے رنگ بکھیر رہا ہے۔