ایپکا نے مطالبات کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کی کال دیدی
لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) نے مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی کال دے دی ہے۔ اس سلسلے میں میں ایپکا کی مرکزی تنظیم کے مرکزی صدر حاجی ارشاد چوہدری نے تمام صوبائی تنظیموں اور سنٹرل کونسل کا اجلاس 13 مارچ کو حیدر آباد میں طلب کرلیا ہے اجلاس دو روز جاری رہے گا جس میں تمام صوبوں اور مرکز میں سرکاری دفاتر میں ہرتال اور دفاتر کی تالہ بندی کا فیصلے کی منظوری دی جائے گی اجلاس میں نے لاہور ڈویژن کی نمائندگی صدر لاہور ڈویژن محمد یونس بھٹی کریں گے جو اپنے وفد کے ہمراہ کل حیدرآباد کیلئے روانہ ہوں گے اس حوالے سے مرکزی صدر حاجی ارشاد چوہدری سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے حکومت سے صرف 15 مطالبات ہیں جس کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پورے ملک میں ہڑتال کی جائے گی سرکاری دفاتر بند کیے جائیں گے۔
اور تالا بندی بھی کی جائے گی سینٹرل صدر ایپکا نے کہا کہ وزیراعظم اور تمام صوبوں کے وزراء اعلی کو خطوط روانہ کی ہے مہنگائی کی مناسبت سے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ایپکا کے چارٹر آپ ڈیمانڈ کی منظوری دی جائے گریٹ اینڈ ملازمین کی پینشن بھی اسی تناسب سے بڑھائی جائے گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر دی جائے محکمہ صحت میں ختم کی گئی کلیریکل سٹاف کی سیٹیں بحال کی جائے درجہ چہارم کے ملازمین کو کھیل پانچ دیا جائے اور ایسے ملازمین جن کا سروس سٹریکچر موجود نہیں ہے ان کا سروس سٹریکچر بنایا جائے پنجاب کو آپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کے تمام ورک چارج ملازمین کی ملازمتیں مستقل کی جائیں ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرز پر یوٹیلٹی الاؤنس پنجاب کے دیگر محکموں کے ملازمین کو بھی دیا جائے ڈی آر اے الاؤنس کو ایگزیکٹو الاؤنس کے برابر 40 فیصد سے بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کیا جائے وفا کی طرز پر تمام صوبائی ملازمین کو ہاوس ریکوزیشن دی جائے کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس کی کی شرح کم ازکم دس ہزار کی جائے محکمہ زکو? اور دیگر محکموں کے ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ایس حوالے سے لاہور ڈویڑن کے صدر یونس بھٹی نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال پر جائیں گے دریں اثناء گیگا لاہور ڈویڑن کے صدر مختار گجر نے کہا کہ احتجاجی تحریک شروع ہو چکی ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ ہونے کے برابر ہیں مہنگائی نے ان کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں حکومت فل فور اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرے۔