گنگا رام ہسپتال،لیب اٹینڈنٹ خون کی بوتلیں فروخت کرتے پکڑا گیا

گنگا رام ہسپتال،لیب اٹینڈنٹ خون کی بوتلیں فروخت کرتے پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرلo رپورٹر)گنگا رام ہسپتال لاہور کے بلڈ بنک کے لیب اٹینڈنٹ غلام مرتضیٰ پر  FIRدرج کرتے ہوئے اسکے قبضے سے  49 خون کی بوتلیں اور 9  white blood کی بوتلیں برآمد کی گئیں جن کو ملزم ایک ہزار روپے فی بیگ کے حساب سے بیچ رہا تھا۔ اس دوران  مزید انکشاف ہوا کہ اس سے پہلے عرصہ دراز سے ملزم غلام مرتضیٰ خون کی بوتلوں کی خرید و فروخت میں ملوث رہا ہے جس کے تمام ثبوت بھی موجود ہیں۔ سرکاری بلڈ بیگ کی برآمدگی کے موقع پر ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بلڈ بنک سے پیسے کے عوض بوتلیں بیچتا رہا ہے۔اسکے ایک ساتھی عدیل نے بھی اعترف کیا کہ غلام مرتضی کے ساتھ ملکر وہ مختلف سرکاری ہسپتالوں  سے خون کی بوتلیں چوری کر کے بیچتا رہا ہے، اس طرح سرکاری ہسپتالوں میں عوام، کی رکھی ہوئیں بوتلیں جو کہ ا مانت کے طور پررکھی گئیں ہیں انکو بیچا گیا۔ دریں اثنا سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنا دی گئی۔جو کہ بلڈ بنک کا ریکارڈ قبضے میں لیکر اس واقعہ کی انکوائری کرے گی۔