مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،عدنان ہنجراء
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن)لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو پورے پاکستان میں یکساں مقبولیت حاصل ہے 2018 کے انتخابات کو چوری کیا گیا اور جعلی حکومت بنا کر ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا مگر اب ایسا ممکن نہیں 2023 کے انتخابات میں عوام کو یرغمال نہیں بننے دیں گے عوام کو معلوم ھو چکا ہے کہ ان کے عوامی مسائل صرف پاکستان مسلم لیگ ن حل کر سکتی ہے جو عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے مینڈیٹ سے حکومت میں آئی ہے اس مرتبہ مریم نواز کی قیادت میں الیکشن میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اہم رول ادا کیا جائے گا۔
مریم نواز نے ایک دفعہ پھر پاکستان مسلم لیگ ن کو متحرک اور فعال کردیا ہے۔
وہ عوامی رابطہ مہم کے ذریعے میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچا رہی ہیں جو اعلیٰ اقدام ہے انشااللہ مسلم لیگ ن الیکشن لڑے گی بھی اور جیتے گی لوگ سمجھ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن سیاسی عمل سے فارغ ہو چکی ہے وہ غلط فہمی کا شکار ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں