جعلی ویزوں پر جانیوالے دو مسافر آف لوڈ
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق زاہد نواز اورعلی نواز پی کے 159کے ذریعے آذربائیجان جارہے تھے۔
کہ دوران تلاشی مسافروں کے موبائل سے یونان کے جعلی ریزیڈنٹ پیپر ویزے برآمد کئے گئے جس کے بعد ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کا تعلق گوجرانوالا سے ہے،ملزمان نے ویزے نامعلوم ایجنٹ سے حاصل کئے تھے جبکہ ملزم زاہد نواز کے پرانے پاسپورٹ پر ترکی کا جعلی ویزا بھی لگا ہوا تھا۔