قائد اعظم لائبریری باغ جناح لاہور میں شجر کاری مہم کا آغاز

قائد اعظم لائبریری باغ جناح لاہور میں شجر کاری مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب / سیکرٹری بورڈ آف گورنرز محمد اظہر حیات نے قائدِ اعظم لائبریری باغ جناح لاہور کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر پبلک لائبریریز حافظ محمد توفیق، چیف لائبریرین پبلک لائبریری پنجاب عبدالغفور، چیف لائبریرین قائد اعظم لائبریری لاہور، سینئر سٹاف شاہد پرویز، مسز ذکیہ مراد لائبریرین نے بھی شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودے لگائے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کا سرسبز شاداب نظر آنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیا کے اندر جس طرح موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں انکے خطرات پر قابو پانے کے لئے پودے اور درخت ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا ملک جہاں نسبتاً موسم گرما میں ٹمپریچر بہت زیادہ ہوتا ہے تو پودے اور درخت لگا کر ہم پلوشن، ٹمپریچر میں کمی اور سموگ میں خاتمہ کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب نے شجر کاری مہم کے باقاعدہ آغاز کے لیے ڈائریکٹریٹ آف پبلک لائبریریز پنجاب بشمول قائد اعظم لائبریری و پنجاب پبلک لائبریری لاہور کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے۔