سعودیہ کی طرف سے ترکیہ کی امداد اخوت کی مثال ہے،حافظ عبدالرشد
لاہور(پ ر) پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ عبدالرشید نے کہا ہے کہ برادر اسلام ملک سعودی عرب کی طرف سے ترکیہ کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے 5ارب ڈالرکی امداد نے اسلامی بھائی چارے اور اخوت کی یاد تازہ کردی ہے۔سعودی عرب کی طرف سے ترکیہ کی امداد ایک شاندار اقدام ہے۔امید ہے سعودی عرب اسلامی ممالک کے بلاک کو مضبوط بنانے میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور مضبوط تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ سعودی عرب اس سے قبل ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی بھر امداد دے چکا ہے اسی طرح پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام اسلامی ممالک کو امداد دینے میں بھی ہمیشہ سعودی عرب پیش پیش رہا ہے۔
انھوں نے کہ سعودی عرب کی طرف سے ترکیہ، پاکستان اور دیگر ممالک کو دی جانے والے امداد صرف اسلامی رشتے کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ اسلئے کہ سعودی عرب میں حرمین شریفین واقع ہیں سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے کہ جس کی بنیاد کلمہ توحید اسلام پر رکھی گئی ہے۔ جبکہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد اسلام کی روشن تعلیمات کا حصہ ہے۔مسلمانوں کی مثال ایک جسم کی طرح ہے۔ اسی اسلامی رشتے کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک کی امداد کرتا ہے لیکن افسوس سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو سعودی حکومت کا یہ روشن پہلو نظر نہیں ا?تا ہے وہ بس بلاوجہ ہی سعودی عرب کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں جو کہ کسی بھی اعتبار سے درست نہیں ہے۔ ترکیہ کو خطیر امداد دینے پر ہم خادم الحرمین شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولیعہد محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس بات کی امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب اسلامی ممالک کے بلاک کو مضبوط بنانے اور معاشی طور پر کمزور اسلامی ممالک کی معیشت کو سہارا دینے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔