جشن بہاراں میلے میں بھکاریوں کی بھرمار،عوام مشکلات کا شکار

      جشن بہاراں میلے میں بھکاریوں کی بھرمار،عوام مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)ریس کورس میں بھکاریوں کی بھرمار سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے،پارک کے باہر اور اندر بھی بھکاری لوگوں سے بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ اس حوالے سے لاہور انتظامیہ کی جانب سے جیل روڈ پر بھیگ مانگنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھکاریوں کے روپ میں جیب کترے اپنی وارداتیں کرتے رہے ہیں اس لئے انتظامیہ کو چاہیے کہ جشن بہاراں میلے کے اندربھکاریوں کو گھسنے سے فوری روکا جائے۔