کالج آفآفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن میں کالا موتیا آگاہی واک

کالج آفآفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن میں کالا موتیا آگاہی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)کالج آف آفتھالمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میو ہسپتال لاہور میں کالے موتیے کا عالمی ہفتہ منایا جا رہا ہے۔اس کے حوالے سے کالج میں آگاہی واک ہوئی جس کی سربراہی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال نے کی اور چیف گیسٹ پروفیسر ہارون حامد تھے۔ واک میں ڈاکٹر ناصر چودھری ڈاکٹر محمد اشہل پال،ڈاکٹر سمن علی اور دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور طلبہ و طالبات نے شمولیت اختیار کی۔واک کا آغاز کالج کے مین گیٹ سے ہوا اور اختتام گھڑی وارڈ پر ہوا۔واک کے اختتام پر کھانے کے لیے "مالٹے" آنکھوں کی نشو نما کی علامت کے طور پر پیش کئے گئے۔پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال نے خصوصی طور پر آنکھ کے دباؤ اور نور کی نس کے معائنے پر زور دیا۔ مزید بتایا گیا کہ کالا موتیا نظر کا ایک خاموش قاتل ہے۔اس موقع پر پروفیسر ہارون حامد نے بروقت معائنہ کروانے کی تاکید کی اور بتایا کہ میو ہسپتال لاہور میں کالے موتیے علاج کی مکمل سہولیات موجود ہیں۔گلوکوما کلینک کی انچارج ڈاکٹر سمن علی نے بتایا کہ چالیس سال کی عمر میں آنکھ کا معائنہ ضرور کروائیں کیونکہ یہ موروثی بیماری ہے۔مزید اسباب میں شوگر بلڈ پریشر، چوٹ کا لگنا اور بے جا سٹیرائڈ قطروں کا استعمال شامل ہے۔جلد تشخیص اور علاج میں مریض کی بینائی بچائی جا سکتی ہے۔واک اور سیمینار کی شرکا آرگنائزرز / سپانسرز اور IBL اس آگاہی واک کے لئے شکریہ ادا کیا گیا۔