اینٹی کرپشن نے سابق مشیر زراعت عبدالحئی دستی کو آج پھر طلب کر لیا
لاہور( اپنے نمائندہ سے)محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق مشیر برائے زراعت عبدالحی دستی کو آج دوبارہ طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن نے عبدالحی دستی کے گھر سے پندرہ کروڑ روپے کی غیر ملکی اورملکی کرنسی برآمد کی تھی ۔ عبد الحی دستی کو برآمد ہونے والی کرنسی کی تفصیلات کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔اینٹی کرپشن نے سابق مشیر عبدالحئی دستی کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔عبدالحئی دستی نے اینٹی کرپشن کی گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔