پنجاب کے حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہو چکے ہیں،اکمل باری

پنجاب کے حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہو چکے ہیں،اکمل باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و این اے 117سے امیدوار اکمل خاں باری نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری ہونے اور پی ٹی آئی کو انتظامیہ کی جانب سے تحریری طور پر ایک ریلی نکالنے کی اجازت دینے کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پر امن ریلی پر آنسو گیس کی شلینگ،خواتین پر واٹر کینن کا استعمال اور پی ٹی آئی کے لوگوں کی گاڑےوں کی توڑ پھوڑ کرکے پنجاب اور وفاق کی حکومت نے بتا دیا ہے کہ وہ کس قدر عمران خان سے خوفزدہ ہو چکے ہیں میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ جتنا مرضی اپنی سرکاری طاقت کا ناجائز استعمال کر لیں آپ عوامی طاقت کو نہیں روک سکتے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے گیلپ سروے ے بھی آپکوبتا دیا ہے کہ جیسے ہی الیکشن ہونے ہیں تو اس امپورٹڈ سرکار کو کسی ایک بھی حلقہ سے کوئی نشست نہیں ملنی ۔

ہے یہ لوگ بوکھلاہٹ میں پی ٹی آئی کو دبانے پر لگ گئے ہیں لیکن اس میں بھی ناکام ہو رہے ہیں اور ان کی ان حرکتوں کی وجہ سے کارکن پہلے سے بھی زیادہ چارج ہو رہے ہیں۔