اخبار فروش یونین کے الیکشن بورڈ کا اجلاس،امیدواروںمیں فارم تقسیم

اخبار فروش یونین کے الیکشن بورڈ کا اجلاس،امیدواروںمیں فارم تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)اخبار فروش یونین لاہور کے الیکشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال اور دیگر ممبران میں ملک محمد ذیشان ، آصف لطیف، کاشف ارشد، محمد سلطان کینٹ ، حافظ ہاشم حشمت،حیدر علی چشتی، سید ماجد رضا نقوی، اعجاز احمد خان نے شرکت کی۔ الیکشن میں حصہ لینے کےلئے پینل کے سربراہان چوہدری مشتاق علی ،نذیر الدین، چوہدری منیر احمد، چوہدری خلیق احمداورمحمد اظہر رفیق نے درخواست فارم حاصل کئے ۔ اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی اور دیگر ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار ایک دوسرے کا احترام کریں گے، ماحول کو خوشگوار بنائیں گے۔ الیکشن بورڈ اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے گا اور سب کےلئے یکساں ماحول فراہم کرے گا۔ چیئرمین نے کہا کہالیکشن اپنے مقرہ وقت پر ہونگے۔ مارکیٹ میں امن امان قائم رکھناہم سب کا فرض ہے ، کسی کی بھی عزت نفس مجروح نہیں ہونی چاہیے ۔ 10 اور 11مارچ بروز جمعة المبارک اور ہفتہ کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ ہفتہ کو ہی کاغذات کی چانچ پڑتال ہوگی اور12مارچ کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ اخبار فروش یونین کے الیکشن19مارچ2023کو ہوں گے ۔ 

ووٹنگ صبح 9سے شام6بجے تک بغیر کسی وقفہ کے اخبار مارکیٹ میں جاری رہے گی۔ الیکشن بور ڈنہایت ایمانداری سے کام کررہا ہے اور کسی کو بھی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔