واپڈا ہائیڈرو الیکٹر ک یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
لاہور(پ ر)محکمہ بجلی واپڈا کے ہزاروں کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ بجلی کے کارکنوں کی شدید کمی کی وجہ سے اُن کے آئے دن کام پر المناک حادثات روکنے کے لئے چھ سال سے خالی آسامیوں پر بھرتی کی پابندی ختم کرائیں، بجلی کی چوری روکنے والے عملہ کو لاقانونی عناصر سے تحفظ دیا جائے۔ احتجاجی ریلی میں عبدالطیف نظامانی صدر، حاجی رمضان اچکزئی جائنٹ صدر ، بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری ، اسامہ طارق،حاجی جاوید اقبا ل بلوچ ، حاجی ولی الرحمن اور دیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا۔احتجاج میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیر اعظم سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملک بھر میں ضروریات زندگی کی اشیاءکی کمرتوڑ مہنگائی ختم کرائیں واپڈا اور محکمہ بجلی کے کارکنوں کی تنخواہوں اور سکیلوں میں اضافہ کیا جائے ۔ احتجاج کے دوران کارکنوں نے دہشت گردی سے شہید کارکنوں کی مغفرت کیلئے دعائیں کیں