جاز ڈیجیٹل صنفی تقسیم کا خاتمہ یقینی بنارہاہے، عامر ابراہیم
لاہور( پ ر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر اور ویون گروپ کی کمپنی جاز نے موبائل ایکوسسٹم کی نمائندگی کرنے والے عالمی ادارے جی ایس ایم اے کے ساتھ معاہدہ کی ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں ،جس کا مقصد موبائل براڈ بینڈکی خواتین صارفین کی تعداد بڑھانااور خواتین مائیکرو انٹرپرینیورز کی کاروباری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔بل اور میلنڈا گیٹس فا¶نڈیشن کی فنڈنگ سے شروع کیے گئے GSMA کنیکٹڈ ویمن اقدام کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے تاکہ ان کے لیے مائیکرو انٹرپرینیورشپ کے مواقع بڑھا کر مالی آزادی تک ان کی رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔معاہدہ کے تحت جی ایس ایم اے ،جاز کو اس بات کی تحقیق کے لیے مشاورت فراہم کرے گا کہ خواتین مائیکروانٹرپرینیورز اپنے کاروبار کے لیے اسمارٹ فونز کاکس طرح استعمال کرتی ہیں اوریہ کہ ان کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جاسکے اور مسائل حل کرنے کے لیے نئی ڈیجیٹل اور کاروباری حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ ان کے منافع کا اندازہ لگایا جاسکے ۔جی ایس ایم اے کے ساتھ جاز کے تعاون کا مقصد تحقیقی نتائج کومدنظر رکھتے ہوئے اسمارٹ فون کی ملکیت کو بڑھانا ،خواتین مائیکرو انٹرپرینیورز کے درمیان انٹرنیٹ تک رسائی اور ان کے اقدامات پر باقاعدہ اپ ڈیٹس اور فیڈ بیک فراہم کرنا ہے۔جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،”جاز میں کیے جانے والے ہر کام کا محور خواتین کو بااختیار بنانا ہے لہذا ہمیںجی ایس ایم اے کے ساتھ اس تعاون کو بڑھانے پر فخر ہے۔گزشتہ کئی سالوں میں ہم نے ڈیجیٹل صنفی مساوات کے فرق کو پر کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ہماری ملک گیردیہی ڈیٹا ایجوکیشن مہم بھی شامل ہے تاکہ دیہاتوں میں رہنے والے مرد و خواتین کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔“