اسرائیل کی جارحیت جنین میں 3 فلسطینی شہید، مشرقی القدس میں 7 زخمی
بیت المقدس (آن لائن) اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں شہر جنین میں حملے کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے جنین کے شورش زدہ شہر کے جنوب میں واقع گاؤں جبع پر حملہ کیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے مرنے والوں کی شناخت نہیں بتائی تاہم کہا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی اسرائیلی فوجی آپریشن کے دوران اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔دریں اثنا مشرقی القدس کے شمال میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے سات فلسطینی زخمی ہو گئے۔
شہید