پنجاب الیکشن، شہباز شریف نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے پنجاب میں انتخابات میں کیلئے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈز کو بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔امیدواروں کے نام پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی سرخرو ہوں گے، مہنگائی میں کمی، دہشت گردی کا خاتمہ، عوام کیلئے بہترین سفری سہولیات ان کی جماعت کی پہچان ہے۔پارٹی صدر نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی طرف سے صوبہ پنجاب میں کاغذات نامزدگی کیلئے 14 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے کے پیش نظر اپنے اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرائیں۔ انتخابی امیدواروں کو درخواستیں جمع کروانے کیلئے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
درخواستیں