سکیورٹی فورسز کا شمالی وزرستان میں آپریشن جاری، مزید 3دہشتگرد ہلاک 

       سکیورٹی فورسز کا شمالی وزرستان میں آپریشن جاری، مزید 3دہشتگرد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے جس کے دوران مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن گزشتہ روز سے جاری ہے، 8 مارچ کو 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشتگرد مارے گئے۔کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -