معاشی بہتری کےلئے سرکاری ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی لائی جائے،مسعود عالم
ط لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک کو مقبوضہ وادی بنا رکھا ہے۔فاشسٹ حکومت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔شہید بلال شاہ کے قتل کی ایف آئی آر رانا ثنا اللہ اور دیگر ذمہ داران کے خلاف درج ہونی چاہیں۔بدترین تشدد سے وفاقی اور نگران حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔حکومتی جبر و بربریت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا وفاقی حکومت کی ایماء پر نگران حکومت تحریک انصاف کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔
موجودہ حکومت آئین اور قانون کی باغی ہے۔سانحہ زمان پارک پاکستان کی تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔قوم اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔موجودہ حکمرانوں ملک و قوم کے دشمن ہیں۔22کروڑ عوام ظلم و بربریت کے خلاف ظ±لم و بربریت کے خلاف ڈٹ جائیں۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا پنجاب کی نگران حکومت نے بے شرمی کی انتہائ کر دی ہے انکی کوشش تھی لاشیں گرائیں اور پورے ملک میں انتشار خوف و ہراس پھیل جائے تاکہ عوام حقیقی آزادی کےلیے باہر نہ نکلیں۔