معاشی بہتری کےلئے سرکاری ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی لائی جائے،مسعود عالم

    معاشی بہتری کےلئے سرکاری ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی لائی جائے،مسعود عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) نائب صدر لاہور سمال چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری مسعود عالم بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح کو روکنے اور معاشی ہیجانی کیفیت سے نکلنے کےلئے سرکاری ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی لائی جائے ۔ مہنگائی اور ٹیکسوں کے بھاری گراف سے تاجر صنعتکار دکاندار شدید ذہنی پریشانی سے دوچار ہیں ۔ صنعتوں تاجروں اور تجارتی مراکز پر نافذ ٹیکس کی شرح انتہائی زیادہ ہے جوکہ تاجروں کے کاروبار اور اخراجات میں عدم توازن کا باعث ہے ۔
 ملکی مصنوعات تجارت امپورٹ ایکپسورٹ میں ٹیکس اور ڈیوٹیز میں حکومت کمی لے آئے تو معاشی ترقی کے راستے کھلیں گے ۔

 مقامی تاجر صنعتکار سرمایہ کار کیلئے سبسڈائز اکنامک پالیسی ہی پاکستان کو معاشی بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے ۔ تاجر کمیونٹی کو بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات ٹیکس ریکوری میں ریلیف دیا جائے ۔ حکومت معاشی اقتصادی سرکاری نظام زندگی اور امور میں توازن کی پالیسی لاتے ہوئے شفافیت یقینی بنانے کی راہ ہموار کرے ۔ پالیسیوں اور فیصلوں کے تعین میں پائیدار حکمت عملی اور کثیر دورانیئے پر مبنی ترجیحات طے کی جائیں ۔ معاشی اور کاروباری مسائل کے حل کیلئے تاجر اور بزنس سیکٹر کو اون بورڈ لیا جائے ۔