گرفتاری ڈر ‘ نیازی نے کارکنوں کو ڈھال بنایا ہے ‘ ارباب فاروق

      گرفتاری ڈر ‘ نیازی نے کارکنوں کو ڈھال بنایا ہے ‘ ارباب فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) جمعےت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماءو سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ارباب فاروق جان نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کرنے والے عمران نیازی نے گرفتاری سے بچنے کےلئے کارکنوں کو ڈھال بنایا ہے جس سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے مابین تصادم کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس کا ذمہ دار سابق وزیر اعظم ہے جو کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہے عمران نیازی خود کو ایک نڈر لیڈر کہتا ہے در اصل وہ ایک ڈرپوک سیاستدان ہے جنہوں نے گرفتاری سے بچنے کےلئے لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر کارکنوں کے کےمپس لگائے ہیں جو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تصادم کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ بیت النصر میں جمعےت علمائے اسلام کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چےئرمین گلبرگ این سی 75 ابرار حسین ‘ معاذ فدا لنڈی ارباب ‘ کونسلر فہد اللہ ‘ محمد یوسف سول کالونی ‘ حاجی بخت تاج ہزار خوانی ون ‘ قاضی فہد لنڈی ارباب ‘ مصور خان اور دیگر شریک تھے ۔ اجلاس میں علاقے میں ممبر سازی مہم اور جے ےو آئی کا پےغام گھر گھر پہنچانے سمیت علاقے میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر سبسڈائز آٹے کی فراہمی پر تبادلہ خےال کیا گیا جبکہ اجلاس میں موجود علاقے کے عوام نے جے ےو آئی رہنماءو سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ارباب فاروق جان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بلا تفرےق شہریوں کو آٹے کی فراہمی کو ےقےنی بنایا ۔ جے ےو آئی رہنماءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی علاقہ عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گے اور جہاں کہیں بھی شہریوں کو سبسڈائز آٹے کی ضرورت ہوگی وہ متعلقہ حکام کے ذرےعے انہیں گھر کی دہلیز پر آٹے کی فراہمی کو ےقےنی بنائینگے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارباب فاروق جان نے کہا کہ جو سیاستدان جیل بھرو تحریک شروع کرتا ہے سب سے پہلے وہ خود گرفتاری دیتا ہے تاہم ےہاں پر صورتحال بالکل اس کے برعکس تھی لیڈر نے پہلے ہی سے ضمانت کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں جس کے باعث کارکنوں نے بھی گرفتاریاں نہیں دیں اور پولیس گلی محلوں میں گرفتاری کیلئے اعلانات کرتی رہی جس سے واضح ہوتا ہے کہ جیل بھرو تحر یک بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تارےخ گواہ ہے کہ سیاسی خواتین رہنماﺅں نے بہادری سے سیاسی انتقام کی وجہ سے قےد و بند کی صعوبتیں برداشت کیں تاہم عمران نیازی جیل سے بچنے کےلئے نت نئے ڈرامے کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت عمران نیازی کو فوری طور پر گرفتار کر کے فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس کی تحقےقات کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔