گزشتہ ماہ فروری کے دوران منشیات کی روک تھام کیلئے ہونے والے اقدامات اور کامیابیوں کے اعداد و شمار جاری
پشاور (کرا ئم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے منشیات سمگلروں اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہے، جس کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں 738 مقدمات درج کرکے ملوث 789 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسی طرح ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 34 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 25 کلو گرام سے زائد افیون، 31 کلو گرام سے زائدآئس، 281 کلو گرام سے زائد چرس، 103 بوتل شراب برآمد کی گئی ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کی گئی،ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پشاور پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،جس کے دوران گزشتہ ماہ فروری 789 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ ملزمان کے خلاف 738مقدمات درج کئے گئے ہیں، اسی طرح ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 34 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 25کلو گرام افیون، 31کلو گرام سے زائدآئس، 281 کلو گرام سے زائد چرس، 103 بوتل شراب برآمد کی گئی ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی،