آصف نظیر کی مسلم لیگ میں پھوٹ ڈالنے کی کوششوں کی مذمت
پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے سیکرٹری مالیات محمد آصف نذیر ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ ن میں پھوٹ ڈالنے اور اسے کمزور کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مفاد پرست عناصر نے اپنے آنا کی تسکین کےلئے نظریاتی گروپ تشکیل دیا ہے محمد آصف نذیر ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جس کسی نے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے وہ نیست ونابود ہوئے تاہم پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اپنے ایک بیان میں محمد آصف نذیر ایڈوکیٹ نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف اور ان کی جماعت کے پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں پر احسانات ہیں پارٹی نے ہر مشکل کا مقابلہ کیا ہے ان فصلی بیٹروں کی گروپ بندی سے مسلم لیگ ن کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا تاہم نقصان ان فصلی بیٹروں کا ہوگا انہوں نے انجنیر امیر مقام سمیت مسلم لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امیر مقام کی شب وروز محنت کی وجہ سے پارٹی فعال اور موثر ہوئی اب ان فصلی بیٹروں سے ان کا کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے محمد آصف نذیر ایڈوکیٹ نے کہاکہ اقبال ظفر جھگڑا جب گورنر تھے تو انہوں نے پارٹی کارکنوں پر گورنر ہا¶س کے دروازے بند کئے تھے انھیں دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں دو ٹکٹ دیئے گئے جو انہوں نے واپس کئے وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے محمد آصف نذیر نے ایڈوکیٹ کہاکہ انجنئیر امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ ن مثالی ترقی کررہی ہے۔