خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ترقی پذیر معاشرے کی نشانی ہے،ضیاءالحق 

  خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ترقی پذیر معاشرے کی نشانی ہے،ضیاءالحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیوروروپورٹ) سیکرٹری سوشل ویلفیئر ضیاءالحق نے کہا ہے کہ عورت کو تعلیم سمیت دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی سے ہی معاشرے ترقی کر سکتا ہے ۔ دیگر مذاہب کے مقابلے میں اسلام نے عورت کو سب سے زیادہ اور خوبصور ت حقوق دئیے ہیں اس لئے معاشرے کے کسی فرد کا حق نہیں بنتا ہے کہ وہ عورت کے بنیادی حقوق کو پامال کرے ۔ نشے کے عادی افراد کے بحالی مراکز کے رجسٹریشن کا تمام پہلوں سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے چارسدہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ایس آر ایس پی کے تعاون عورتوں کے حقو ق کے عالمی دن کے مناسبت سے منعقدہ تقریب اور بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ اس حوالے سے بیگم نسیم ولی سوشل ویلفیئر کمپلکس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے عورتوں کے حقوق کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین نے تقاریر کے ذریعے اپنے بنیادی حقو ق کے حوالے سے بات کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ضیاءلحق کا کہنا تھا خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ترقی پذیر معاشرے کی نشانی ہے ، ہمارے ملک میں آباد کے حوالے سے خواتین کی شرخ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں لیکن مردوں کے مقابلوں میں خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں کم ہے جس کی بنیادی وجہ خواتین کی حصول تعلیم کے حق سے دوری ہے اگر معاشرے کے تمام خواتین کو تعلیم کا حق بروقت دیا جائے تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ بہترصحت سہولیات اور وارثت میں حق جیسے بنیادی حقو ق اخلاقی طور سمیت مذہبی طور پر خواتین کا حق ہیں لیکن بدقسمتی سے معاشرے میں بسا ں اوقات خواتین کو ان حقوق سے دور رکھا جاتا ہے جو کہ نہ صرف اخلاقی طور پر درست ہیں بلکہ یہ گناہ بھی ہے ۔ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران سیکرٹری ضیاءالحق کا کہنا تھا کہ معاشرے میں نشے کے عادی افراد کے بحالی کے لئے سرکاری و نجی سطح پر سینکڑوں مراکز کھولے گئے ہیں جس میں بعض بحالی مراکز میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کے حل کے لئے ادارے کی جانب سے کوشش کی جار ہے ۔ چند دن قبل علاقہ ڈھکی کے ایک منشیات بحالی مرکز میں منشیات کی برآمدگی کے حوالے انکوائری شروع کی گئی ہے اور اگر انکوائری میں کسی قسم کی کوتاہی کی نشاہدہی کی گئی تو واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔