محکمہ ماہی پروری ، لیلونئی خوڑ میں 25 ہزار سے زائد ٹراﺅٹ مچھلی کے سیڈز چھوڑے گئے
شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں محکمہ ماہی پروری کے زیر اہتمام لیلونئی خوڑ میں 25 ہزار سے زائد ٹرا¶ٹ مچھلی کے سیڈز چھوڑے گئے مقصد علاقے میں ٹرا¶ٹ مچھلی کے نسل کو فروغ دینا ہے۔ ضلع شانگلہ کے بیشتر خوریں، دریائے، آب ذخائر اور ماحول ٹراﺅٹ مچھلیوں کے لئے انتہائی موزوں ہیں،محکمہ ماہی پروری کی کوشش ہے کہ ان علاقوں ٹرا¶ٹ فش،ہچریوں کے ذریعے میں سیاحت کو مزید فروغ دے کر یہاں روزگار اور سیاحت بڑھائی جا سکے۔ محکمہ فشریز کے صوبائی سیکریٹری مختار احمد اور ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر خسرو کلیم کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے تعاون سے ٹراﺅٹ ہچری الپوری شانگلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ ماہی پروری شانگلہ نے خوڑو میں پچیس ہزار سے زائد ٹرا¶ٹ فش کے تخم چھوڑی جس سے اس خوڑوں میں ٹرا¶ٹ فش کی نسل میں نمایاں اضافہ ہو گا ۔اس موقع پر میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری ضلع شانگلہ محمد اسرائیل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شانگلہ کے خوڑو میں ٹرا¶ٹ فش کی تخم چھوڑ کر ان سے خوڑو کو بھرا جا سکیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ اصغرعلی خان۔ فشریز ڈائریکٹریٹ پشاور کے نمائندے سینئرسپرنٹنڈنٹ عزیز خان نے خصوصی شرکت کی اور خوڑوں میں ٹرا¶ٹ فش کی سٹاکنگ کی نگرانی کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ عزیز خان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں بالخصوص چترال،سوات کے مدین، کوہستان اور شانگلہ میں ٹرا¶ٹ فش کےلئے انتہائی موزوں ہیں اور ہمارے محکمے کی کوشش ہے کہ یہاں پر ٹراﺅٹ کی ہچریوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور اب ذخائرمیںٹراﺅٹ کو مزید فروغ دیا جاسکے جس سے یہاں روز گار ماحول اور مقامی آبادی ان کو اس کے فائدہ ہوگا۔اس موقع پر محکمہ ماہی شانگلہ کے جملہ اسٹاف، ریسرچ آفیسر محکمہ ماہی پرور ی معراج خان، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے حکام ، علاقہ نمائندوں، معززین علاقہ ،میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اہل علاقہ نے محکمہ ماہی پروری شانگلہ کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے شانگلہ کے دریا¶ں میں ٹرا¶ٹ فش کی نسل میں خاطر خواہ اضافہ
ہوگا جو قابل دید ہیں۔۔