مچھلیوں ے غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،محمد اسرائیل
شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری ضلع شانگلہ محمد اسرائیل نے کہا ہے کہ مچھلیوں کے غیر قانونی شکارکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام کے نام جاری کردہ پیغام میں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر قانونی شکار کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے اورمحکمہ ماہی پروری شانگلہ کو بروقت اطلاع کیا جائے تاکہ غیر قانونی شکار کرنے والوں کا خاتمہ ہو سکے۔ محکمہ ماہی پروری شانگلہ کے آب ذخائر میں ٹرا¶ٹ کی مزید افزائش سے اس کی نسل بڑھ سکے گی،اس غرض لیلونئی خوڑ میں25 ہزار سے زائد ٹراﺅٹ سٹاکنگ کی گئی ہیں جس سے ان خوڑوں میں میںٹرا¶ٹ کی مچھلیوں کی نسل میں نمایاں اضافہ ہو سکے گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماہی پروری شانگلہ نے غیر قانونی شکار کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بھرپور اور سخت کارروائی کی جائے گی لہٰذا وہ مچھلی کی غیر قانونی شکار سے باز آئے اور صرف قانونی طریقے سے فش کا لائسنس لیکر جال میں شکار کریں۔ محمد اسرائیل نے عوام الناس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ ماہی پروری کے اس اقدام میں محکمہ کا ساتھ دےں اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف شکایات کریں تاکہ آب ذخائر میں موجود قدرتی مچھلیوں کی غیر قانونی شکار بند ہوسکے اور یہ آب حیات محفوظ رہ سکیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماہ پروری شانگلہ محمد اسرائیل نے محکمہ ماہی پروری شانگلہ کے جملہ فیلڈ سٹاف کوسخت ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف ایک ہو کر کریک ڈا¶ن کرے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری ضلع شانگلہ محمد اسرائیل نے بتایا کہ ضلع شانگلہ کے بیشتر علاقے ٹرا¶ٹ مچھلی کے لئے موزوں ہیں اور پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ اس میں سرمایہ کاری کرسکتیں ہیں جس سے ایک طرف یہاں ٹرا¶ٹ مچھلی کی نسل میں اضافہ ہو گا تو دوسری طرف اس سے یہاں کے لوگوں کو باآسانی روزگار بھی میسر ہنے کے ساتھ ساتھ مچھلیوں کی فروخت سے سیاحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے جو علاقے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔