مےئر پشاور کا زرگر آبا د ، رشید آباد ، بیری باغ اور ظہیر آباد کا دورہ
پشاور(سٹی رپورٹر) میئر پشاور حاجی زبیر علی پشاور نے زرگر آبا د ، رشید آباد ، بیری باغ اور ظہیر آباد کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ مےئر پشاور نے رشید آباد نہر اور وہاں دو سال سے زائد عرصے سے بند پڑے تعمیراتی اور مرمتی کام کا جائزہ لےا ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی افراد کو یقین دہانی کرائی کہ یہ تمام بنیادی مسائل اب فوری حل کیے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ تعمیراتی کام سابق صوبائی حکومت کے دور میں ہو جانے چاہیے تھے جن کے لیے خطیر رقم بھی مختص کی جاتی رہی ، لیکن کام کو شروع کرنے کے بعد ہی ادھورا چھوڑ دیا گیا۔میئر نے گندگی اور کوڑا کرکٹ سے بھری نہر کی بھل صفائی کے احکامات جاری کئے جس پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ ان علاقوں کے لوگ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد آبادی سینے اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہوچکی ہے۔