مچنی گیٹ ،دو فریقین میں فائرنگ کاتبادلہ ،جوانسال لڑکا جاں بحق ، 3 خواتین زخمی
پشاور (کرائم رپورٹر)مچنی گیٹ پولیس سٹیشن کی حدود میں دو فریقین کے ما بین فائر نگ کے نتیجے میں جو اں سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ بچی سمیت تین خوا تین زخمی ہو گئیں۔ مقتول اور مجرو حین را ہگیر ہیں پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دیا۔ واقعا ت کے مطا بق گزشتہ روز مد عی شہبا ز خان ولد وارث خان عمر 29سال سکنہ با جو ڑ حال چولی بالا نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اسکا بھائی عطا ءالر حما ن عمر 18سال فقیر کلے چوک میں موجود تھے کہ اسی دوران دو فریقین جنید، حا جی گل، وقا ر، سر بلند، جمشید ایک دوسرے پر فائر نگ کر رہے تھے کہ اسکا بھا ئی عطا ءالرحما ن، را ہگیر خا تو ن مسما ة اختر ہ بی بی زو جہ فا روق عمر 55سال، مسما ة شاہین زو جہ سوار خان اور بچی دعا دختر حیدر زما ن لگ کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جہاں پر عطا ءالرحما ن زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ خوا تین اور بچی تا حال ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے۔