سیاحت فروغ ‘حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں ‘ ظفر محمود
پشاور(سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بیرسٹر مرتضیٰ جاوید عباسی نے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت ظفر محمود سے ان کے دفتر پشاور میں جمعرات کے روز صوبہ میں سیاحت کی فروغ کے حوالے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ضلع مانسہرہ ایبٹ آباد اور دیگر سیاحتی مقامات میں سیاحوں اور عوام کو صحت و صفائی آب نوشی چیرلیفٹ ہوٹلز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ذکر کیا جس پر مشیر وزیراعلیٰ نے فوری طور پر صحت ٹورزم اور خوراک کے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں فوری طور دور کی جائیں تاکہ سیاح اور وہاں کے مقامی لوگ رواں سیزن سے بہتر انداز میں لطف اندوز ہوسکیں کیونکہ شمالی علاقہ جات ٹورسٹ زون ہے اور سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سیاحت کی ترقی و فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے گی۔