بچوں کو کہتا ہے سٹرکوں پر مارکھاﺅ ، کارکن کی موت کاکون ذمہ دار ہے ؟: مریم نواز 

بچوں کو کہتا ہے سٹرکوں پر مارکھاﺅ ، کارکن کی موت کاکون ذمہ دار ہے ؟: مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک کی قسمت بدلنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے، عمران قوم کے بچوں کو کہتا ہے سڑکوں پر مار کھاو¿، کل ایک کارکن جاں بحق ہوا کون ذمہ دار ہے؟(ن) لیگ کی نوجوان قیادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نئے کوآرڈی نیٹرز کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ افسوس نوجوانوں کو سیاسی ایندھن تو بنایا جاتا ہے لیکن ان کے بارے کوئی نہیں سوچتا، اگر کسی جماعت کے پاس نوجوانوں کی ترقی کے لیے پلان ہے تو وہ (ن) لیگ ہے، آنے والی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یوتھ پاکستان کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر زہیں، مسلم لیگ (ن) نے پہلا یوتھ پروگرام دیا تھا، ہم نے یوتھ کے لیے صرف نعرے نہیں عملی کام کیے، نوجوانوں کو صرف سیاسی ایندھن نہیں بنانا مواقع بھی دینے ہیں، نوجوانوں کا کام صرف جلسے، ریلیوں میں مار کھانا نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پہلے جیل بھرو کی کال اور پھر ریلی کی کال دی گئی، خود چھپ کر بیٹھا رہا اور قوم کے بچے باہر تھے، دنیا کی کونسی ایسی تحریک ہے جو لیڈر چھپ کر بیٹھے اور نوجوان باہر ہوں، اس کے اپنے بچے لندن میں سیف جگہ پر بیٹھے ہیں، کیا نوجوانوں کا لیڈرایسا ہو گا؟ کل ایک کارکن جاں بحق ہوا کون ذمہ دار ہے؟ نوازشریف نے ملک کے نوجوانوں کو اپنی شیلڈ نہیں بنایا، یہ ہوتا ہے لیڈر اور گیدڑ میں فرق؟۔ ٹیریان کو جمائما خان اون کرتی ہیں یہ شخص اون نہیں کرتا، یہ اپنی بیٹی کا مجرم ہے، مریم نواز نے کہا کہ توشہ خانہ میں صرف چوریاں نہیں کیں ان کوچھپایا بھی ہے، فرح گوگی نے دبئی میں بیچے، راتوں رات فرح گوگی کو فرار کرا دیا گیا، یہ جانتا ہے اس کیس میں مجرم ہے اس لیے عدالت نہیں جا رہا، میری والدہ، شہباز شریف کی بیماری کا بھی مذاق اڑایا گیا۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -