مقابلے میں شہید ہیڈکانسٹیبل رمیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

   مقابلے میں شہید ہیڈکانسٹیبل رمیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گذشتہ شب سائٹ اے تھانہ کی حدود اسٹار ٹیکسٹائل مل کے قریب ڈکیت ملزمان سے مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے ہیڈکانسٹیبل رمیز بکل نمبر 29048 کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،زونل ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز کراچی ودیگر سینئر افسران، رینجرز سندھ کے افسران کے علاوہ شہید کے ورثا قریبی رشتداروں سمیت اہلیان علاقہ نے بھی شرکت کی۔جاوید عالم اوڈھو نے شہید کے ورثا سے یکجہتی اور ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی محکمہ پولیس کے لیئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔دریں اثنا پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مقابلے میں زخمی اور نجی اسپتال میں ذیر علاج کانسٹیبل شیر افضل کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں ہدایات کے ساتھ ساتھ متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت دی کہ شہید کے ورثا کے لیئے محکمہ پولیس سندھ کی مروجہ مراعات کے حوالے سے ضروری قانونی دستاویز جلد تیار کی جائیں