کنزالمدارس بورڈ کے تحت تقریب تقسیم اسناد کا اجتماع

  کنزالمدارس بورڈ کے تحت تقریب تقسیم اسناد کا اجتماع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کنزالمدارس بورڈ کے تحت پہلی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہواجس میں مفتیان کرام ، اراکین شوری ، بورڈ اورشعبہ جات کے ذمہ داران،اساتذہ و طلبا سمیت طلبا کے سرپرستوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے اپنے خصوصی بیان میں موجودہ معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کے سد باب کیلئے مدارس کے طلبا کو اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ وہ ہے جو معاشرے میں فحاشی پھیلا رہا ہے اور ایک طبقہ وہ ہے جو دین اسلام کے احکامات لوگوں تک پہنچا رہا ہے ،کوئی خود کو اس لئے مخصوص کرچکا ہے کہ اس کے ذریعے گناہوں کی گندگی پھیلے اور کوئی خود کو اس لئے مخصوص کرچکا کہ اس کے ذریعے اللہ کا دین پھیلے ۔مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ ایک وہ شخص ہے جس کے پاس آکر لوگ مسجد سے دور ہوجاتے ہیں اور ایک وہ شخص ہے جس کے پاس آکر لوگ دین کے قریب ہوکرنماز ی بن جاتے ہیں